لال قلعہ پر تشدد کی منصوبہ بندی بی جے پی نے کی: کجریوال

   

میرٹھ : مودی حکومت نے ظلم میں انگریزوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کجریوال نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ لال قلعے کا اسکینڈل ان ہی لوگوں نے انجام دیا ہے۔کجریوال نے کہا کہ میں دہلی کا وزیر اعلی ہوں، میرے پاس اترپردیش سے بھی بہت سے لوگ آ تے ہیں۔ پنجاب سے بھی لوگ آتے ہیں۔ سبھوں نے کہا کہ اس دن سب نے جان بوجھ کر راستہ دیا۔ جان بوجھ کر وہاں بھیجا گیا، جھنڈے لہرانے والے ان کے ہی کارکن تھے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے اتوار کے روز میرٹھ میں کسان مہا پنچایت کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کسانوں پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں ، ان کے راستے میں کیل لگائی جارہی ہے۔انگریزوں نے ہمارے کسانوں پر اتنا ظلم نہیں کیا تھا ، بی جے پی نے انگریزوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اب وہ ہمارے کسانوں کیخلاف جھوٹے مقدمات چلا رہے ہیں۔ کسان ہمارے ملک کا دشمن نہیں ہے۔ کجریوال نے زرعی قوانین کو ڈیتھ وارنٹ قرار دیا۔اروند کجریوال نے کہا کہ جب بھی انگریز لگان وصول کرنے آتے تھے ،تب بھی انہوں نے ایسے مظالم نہیں کیے تھے۔