لالو پرساد کی 73 ویں سالگرہ آر جے ڈی کا جشن سے گریز

   

پٹنہ ؍ رانچی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) جیل میں قید سربراہ آر جے ڈی لالو پرساد جمعرات کو 73 برس کے ہوگئے لیکن اُن کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کی رسم سے گریز کیا گیا۔ آر جے ڈی نے کورونا وائرس وباء کے دوران مائیگرنٹس کو درپیش تکالیف کے تناظر میں پارٹی لیڈر کی سالگرہ کا جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لالو چارہ اسکام کیسوں میں رانچی میں جیل کی سزائیں بھگت رہے ہیں۔