لالو یادو کی درخواست ضمانت کی 10 اپریل کو سماعت

   

نئی دہلی 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہاکہ وہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی 10 اپریل کو سماعت کرے گی۔ آر جے ڈی قائد کئی کروڑ روپئے مالیتی چارہ اسکام میں مجرم قرار دیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے سی بی آئی سے خواہش کی ہے کہ وہ 9 اپریل تک جوابی حلفنامہ داخل کرے اور کہے کہ یادو کی درخواست ضمانت آئندہ چہارشنبہ کو سنی جاسکتی ہے یا نہیں۔ سینئر قانون داں کپل سبل نے آر جے ڈی کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے کہاکہ یادو کی درخواست سماعت آئندہ چہارشنبہ کو سماعت کے لئے قبول کی جائے گی۔ اُنھوں نے درخواست ضمانت کی عاجلانہ سماعت کی خواہش کرتے ہوئے کہاکہ نوٹس اِس سلسلہ میں جاری کی جاچکی ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہاکہ سی بی آئی کو اِس معاملے میں جوابی حلفنامہ داخل کرنا ہوگا۔