آبائی گاوں میں سپرد آتش کیا گیا ۔ بیوہ اور بچے مجسم غم بنے ہوئے تھے
حیدرآباد/12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ٹاملناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک لانس نائیک سائی تیجا کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں ضلع نیلور میں مکمل سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دی گئیں۔ ہزاروں افراد نے بہ دیدہ نم لانس نائیک کو خراج پیش کیا اور ’ سائی تیجا امر رہے‘ کے نعروں کی گونج میں آخری رسومات انجام دی گئیں۔ جنرل بپن راوت کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک 12 افراد میں لانس نائیک تیجا شامل ہیں جو جنرل بپن راوت کے شخصی محافظ دستہ میں شامل تھے ۔ آج صبح بنگلور کے کمانڈ ہاسپٹل سے سائی تیجا کی نعش کا تابوت سڑک کے راستہ چتور لایا گیا۔ چتور کی سرحد پر بڑی تعداد میں نوجوانوں اور مقامی افراد نے تابوت حاصل کیا۔ 30 کیلو میٹر تک قومی ترنگا کے ساتھ ریالی منظم کی گئی۔ جیسے ہی تابوت آبائی گاؤں پہنچا گاؤں میں سائی تیجا کے پسماندگان اور مقامی افراد پر غم کا ماحول چھاگیا۔ ایگوا ریگڈا گاؤں میں مکمل سرکاری اعزازات کے ساتھ آخری رسومات انجام دی گئیں۔ سائی تیجا کی بیوہ شاملا ، دونوں بچے اور دیگر رشتہ دار موجود تھے۔ آخری رسومات سے قبل فوجی جوانوں نے ہوا میں فائرنگ کرکے سلامی دی۔ تابوت پر لگا ہوا ترنگا پرچم شاملا کے حوالے کیا گیا۔ ر