لانگ مارچ :فائرنگ کے ملزم سے تفتیش میں اہم حقائق کا انکشاف

   

لاہور: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ کرنے والے ملزم نوید سے تفتیش کے بعد اہم حقائق سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہیکہ ملزم نشہ کا عادی ہے جس کے بیان پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا جس میں ملزم نے بتایا کہ اس نے پستول کے ساتھ 26گولیاں 20 ہزار روپئے میں وزیرآباد سے خریدیں، خریداری وقاص نامی شخص کے ریفرنس سے کی۔ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کا پولی گرافک ٹسٹ بھی کروایا جاسکتا ہے، پولی گرافک ٹسٹ کے بعد مزید حقایق سامنے آئیں گے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نوید کے اہل خانہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جائے وقوع سے ملنے والے خول بھی تفتیشی ٹیموں کے پاس ہیں ان کا بھی فرانزک کرایا جائے گا، پستول کس کے نام پر ہے اور کس نے خریدا اس امر کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔