لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا کی نئی روایت شروع نہیں ہونے دیں گے: اے ڈی ایم علی گڑھ

   

علی گڑھ: متنازعہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے تنازعہ کھڑاکرتے ہو ئے اتر پردیش کے علی گڑھ میں لاؤڈ اسپیکر پر دی جانے والی اذان کو روکنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ اے بی وی پی نے شہر کے 21 بڑے چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسابجانے کی اجازت مانگی ہے۔ کچھ لوگوں نے تو اپنے گھروں میں لاؤڈا سپیکر پر ہنومان چالیسابجاناشروع کر دیا ہے۔ جب میڈیا نے اے ڈی ایم سٹی علی گڑھ سے بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیں دو دن پہلے ایک میمورنڈم دیا ہے، ہم اس نئی روایت کو شروع نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم بات کرکے اس معاملے کا حل نکالیں گے، اگر انہیں اجازت دی گئی تو دوسرے شہروں سے بھی ایسا مطالبہ ہوگا۔ کل ہم ان کے عہدیداروں سے بات کر کے معاملہ حل کر لیں گے ، اور مکمل تحقیق کے بعد کاروائی بھی کریں گے۔