حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ سے لاپتہ لڑکے کی نعش کو شمس آباد پولیس نے برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 13 سالہ پردیپ جو کہ تلاپور علاقہ کے ساکن کمار کا بیٹا تھا ۔ 3 جنوری کو اپنے مکان سے نکلا تھا جو مکان واپس نہیں لوٹا ۔ پردیپ طالب علم تھا ۔ اس لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی اور تلاش جاری تھی جو سمجھا جارہا ہے کہ اس کے ساتھیوں کے ہمراہ مکان سے نکلا تھا۔ع