حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کی ایک عدالت نے موٹر سائیکل راں کو 2 سال کی سزاء اور 10ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے ۔ سال 2016 کے ایک مقدمہ میں کشائی گوڑہ پولیس نے آج چارج شیٹ کو داخل کردیا اور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 19 سالہ پجاری پرکاش ساکن دمائی گوڑہ کو 2 سال کی سزا اور 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2016 میں پرکاش اس کے ساتھی ششی دھر ریڈی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاپرواہ ڈرائیونگ کے سبب ساتھی جو موٹر سائیکل پر سوار تھا نیچے گرنے کے سبب فوت ہوگیا تھا اور اس موقع پر پرکاش ڈرائیونگ کر رہا تھا ۔