لاڈلی میڈیا ایوارڈز کیلئے انٹریز مطلوب

   

حیدرآباد۔ لاڈلی میڈیا اینڈ اڈورٹائزنگ ایوارڈز برائے جنسی حساسیت (LMAAGS 2021 ) کیلئے انٹریز طلب کی گئی ہیں۔ گذشتہ سال بھی کورونا وباء کے باوجود یہ ایوارڈز کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے تھے ۔ یہ ایوارڈز میڈیا میں جنسی مساوات کے پس منظر میں کئے جانے والے کاموں کو پیش نظر رکھتے ہوئے دئے جاتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ ایوارڈز اہم ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ جو انٹریز ان ایوارڈز کیلئے داخل کرنے کی اہل ہیں وہ یکم جنوری 2020 سے 31 ڈسمبر 2020 کے درمیان شائع ‘ نشر یا ٹیلیکاسٹ ہوچکی ہونیچ اہئیں۔ انٹریز طلبی سے متعلق بروچر ویب سائیٹ http;//populationfirst.org/laadli-event پر دستیاب ہیں۔ انٹریز پیش کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2021 ہے ۔