لاک ڈاؤن سے ایڈوکیٹس کو مستثنیٰ کیا جائے، تلنگانہ ہائی کورٹ کی حکومت کو ہدایت

   

حیدرآباد: لاک ڈاؤن سے ایڈوکیٹس کو مستثنیٰ قرار دینے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ۔ ایڈوکیٹ جیئنت جئے سوریہ نے یہ درخواست دائر کی ہے ۔ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار نے کہا کہ بعض ریاستوں میں عدالتوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ وکلاء کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں دشواری ہورہی ہے ۔ لہذا پولیس کو ہدایت دی جائے کہ وہ وکلاء کو کوئی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ ایڈوکیٹ جنرل کو عدالت نے ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس کو ہائی کورٹ کے احکامات سے واقف کرائیں۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار کو واقف کرائیں گے ۔ عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ حکومت کے رد عمل تک انتظار کریں۔ عدالت نے کہا کہ چیف سکریٹری کو فریق کی حیثیت سے شامل کیا جائے ۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 31 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔