نئی دہلی، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن سے نہ صرف فلمی اداکار اور سازندے بری طرح متاثر ہوئے ہیں بلکہ موسیقی سے وابستہ لوگوں کی بھی حالت کافی خراب ہوگئی ہے اور چھوٹے فنکاروں کا جینا محال ہوگیا ہے ۔ ان کے پاس کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں بچا ہے ۔موسیقی کے ماہر اور دلی یونیورسٹی میں شعبہ ہندی سے سبکدوش پروفیسر ڈاکٹر مکیش گرگ نے میڈیا کو بتایا کہ اس لاک ڈاؤن سے موسیقی سے وابستہ تقریباً ایک لاکھ چھوٹے فنکاروں کے لئے زندگی کی گاڑی آگے چلانے کا سوال پیدا ہوگیا ہے اور وہ فاقہ کشی کے کا شکار ہورہے ہیں۔