حیدرآباد ۔17 اپریل ( سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران باہر گھومنے پر ڈانٹ ڈپٹ کا شکار ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ مائیلادیو پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 16سالہ نوین جو 10ویں جماعت کا طالب علم راجندر کے ضلع پریشد اسکول میں زیر تعلیم تھا ۔ 14 اپریل کو مکان سے باہر گھومنے پر اس والدہ نے اسے کوویڈ۔19 کا حوالہ دیتے ہوئے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ اس طالب علم نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ لڑکا فوت ہوگیا ۔