لاک ڈاؤن میں بلا مذہب و ملت سماجی خدمات

   

حیدرآباد۔3جون(راست)کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مشکل گھڑی میں حیدرآباد کے سماجی جہدکار‘ سیاسی قائدین اور نوجوان طبقے نے بغیر سماجی دوری اور احتیاط سے ان لوگوں کی مدد کی ہے جن میں حیات حسین حبیب بھی شامل ہے۔ سماجی جہدکار اور تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) سے وابستہ یہ نوجوان جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے تب سے ہی میدا ن عمل میں ہیں اور لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ بلاتفریق مذہب‘ ذات پات لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے گھر تک اناج کے کٹس پہنچائے ہیں۔ اپنے قریبی دوستوں او راحباب کی مدد سے انہوں نے جہاں پر راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی ہے وہیں ضلع عادل آباد ہویاپھر نظام آباد‘ مغربی بنگال‘ گجرات ہو یا پھر مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پھنسے ہوئے حیدرآبادیوں کو ان کے گھر تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کئی ایک پریشان حال مہاجر ورکرس کی بھی خدمت کی ہے۔