لاک ڈاؤن میں بھی ریجنل پاسپورٹ آفس کی خدمات جاری

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے باوجود پاسپورٹ پراسسنگ درخواستوں کے علاوہ تصدیق اور دیگر خدمات کے کاؤنٹرس 28 مئی تک تمام ایام کار میں صبح 8 بجے سے دن میں 12 بجے تک خدمات انجام دیں گے۔ ریجنل پاسپورٹ آفس سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیاہیکہ تلنگانہ میں لاک ڈاؤن میں 30 مئی تک توسیع کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔