لاک ڈاؤن پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایت

   

حسن آباد /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس حسن آباد مسٹر ایس مہیندر نے کل شام اچانک حسن آباد ٹاون کے مختلف محلے جات کا دورہ کرتے ہوئے جاریہ لاک ڈاؤن کے ضمن میں نافذ کردہ امتناعی احکامات پر عمل آوری کا برسر موقع جائزہ لیا ۔ مقامی سرکل انسپکٹر سرینواس سب انسپکٹر سدھاکر و اسسٹنٹ سب انسپکٹر وجئے کمار و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے ۔ انہوں نے حسن آباد ٹاون و قریبی مواضعات میں پٹرولنگ کو مزید تیز کرنے سڑک پر گذرنے والی ہر گاڑی کی وہیکل چیکنگ کرنے اور موثر حفاظتی بندوبست کرنے کی پولیس ملازمین کو ہدایت دی ۔ اے سی پی ایس مہیندر نے لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں جرائم پر قابو پانے و غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی غرض سے سخت چوکسی برتنے کا بھی حکم دیا ۔