حیدرآباد۔ تلنگانہ میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے ۔پہلے دن تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مہدی پٹنم اور دیگر مقامات پر کئی افراد دس بجے دن کے بعد بھی سڑکوں پر نظر آئے ۔مختلف وجوہات کی بناپر سڑکوں پر نظرآنے والے ان افراد کی پولیس نے کونسلنگ کی اور ان کو واپس گھروں کو بھیج دیا۔پولیس کی جانب سے ہر گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے یہ پوچھا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود لوگ گھروں سے کیوں نکل رہے ہیں؟ ایمبولنس اور ضروری اشیا کی گاڑیوں کے سوا دیگر گاڑی سواروں سے باہر نکلنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔