لاک ڈاؤن کی عمل آوری کیلئے پولیس چوکس

   

نرمل /22 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورونا وائرس کی وباء نے ساری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔ بھوگوان نے ایسی بیماری دی ہے کہ اس کا علاج صرف اور صرف احتیاط ہے ہم لوگ اگر لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کریں تو اس وباء سے ا ور بھی نقصانات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نرمل ضلع ایس پی سی ششتی دھر راجو نے رات دیر گئے پٹرولنگ کے دوران بس اسٹانڈ کے قریب قومیش اہراہ پر اپنے اسٹاف کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے ۔ نمائندہ سیاست جلیلل ازہر نے اس مقام پر ان سے ملاقات کی تو ضلع ایس پی نے بتایا کہ آج ایسے ماحول میں بھی ملازمین پولیس 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے مسلسل عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ جبکہ حکومت کی ہدایات پر تمام ضروری اشیاء ہر گھر کو پہونچ رہی ہے ۔ اس کے باوجود موٹر سائیکلوں پر کئی نوجوان بے سبب گھومتے ہوئے پولیس کی گرفت میں آرہے ہیں جن کی گاڑیوں کو ضبط کیا جارہا ہے ۔ عوام کو غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ نرمل ضلع ریڈ زون میں ہے عوام کو چاہئے کہ وہ پولیس سے تعاون کرتے ہوئے اس وباء کے خاتمہ تک ساتھ دیں ۔