لاک ڈاؤن کے بعد آئی ٹی سیکٹر کی ملازمتوں میں اضافہ

   

ممبئی : جابس ، ورک اور بزنس سلیوشن سے متعلق ڈیجیٹل مارکٹ پلیس
SCIKEY
نے کہا ہیکہ 2020ء میں لاک ڈاؤن کے بعد سے ہندوستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں ملازمتیں بڑھ گئی ہے جو حوصلہ افزاء رجحان ہے۔ ادارہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کئی بڑے شہروں میں جابس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ ان شہروں میں حیدرآباد، بنگلورو، پونے اور دہلی شامل ہیں۔ آئی ٹی سیکٹر کے 50 فیصد سے زیادہ جابس یہی میٹرو شہروں میں ہے۔ جنوری 2021ء کی جائزہ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی جابس میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ 39 فیصد ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد بی پی او (10 فیصد) اور بینکنگ (6 فیصد) ہیں۔ بنگلورو اور حیدرآباد میں آئی ٹی جابس کیلئے سب سے زیادہ تنخواہیں دی جاتی ہیں جو 25 لاکھ روپئے تک ہیں۔