لاک ڈاؤن کے دوران اے پی میں آن لائن تعلیم کا انتظام

   

حیدرآباد10مئی(یو این آئی) آندھراپردیش کی حکومت نے آن لائن پلیٹ فارمس کا استعمال شروع کردیا ہے تاکہ کوویڈ19کے عرصہ کے دوران تعلیم فراہم کی جاسکے اور ماہرین تعلیم پُرجوش انداز میں اس نئے ذریعہ پر منحصر ہوگئے ہیں۔وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آن لائن کورسس شروع کریں۔حکومت اسکائیپ،سسکو،ٹیم لنک ، گوگل میٹ اور مائیکروسافٹ ٹیم کا استعمال کرتے ہوئے ورچول کلاسس منعقد کررہی ہے ۔لاک ڈاون کے عرصہ کے دوران 24ہزار طلبہ اور 933اساتذہ آن لائن کلاسس میں حصہ لے رہے ہیں۔آن لائن کی سہولت تک رسائی نہ حاصل کرنے والوں کے لئے مختلف موضوعات پر لکچرس کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیاگیا ہے اور اس کے لنکس کو طلبہ میں شئیر کیاجارہا ہے تاکہ اس کا وہ فائدہ اٹھاسکیں۔لکچررنوٹس بھی واٹس اپ اور ای میل کے ذریعہ شئیر کئے جارہے ہیں۔موجودہ طورپر5979کلاسس کا اہتمام کرتے ہوئے مختلف اسٹریمس جیسے بی ٹیک،ایم ٹیک،بی اے ،ایم اے ، ایم سی اے ،ایم بی اے اور دیگر کا احاطہ کیاجارہا ہے۔