لاک ڈاؤن کے دوران بارہ بنکی میں ایک عورت نے 5 بچوں کو جنم دیا

,

   

بارہ بنکی: ایک غیر معمولی واقعہ میں اتر پردیش کے بارابنکی میں ایک خاتون نے لاک ڈاؤن کے دوران 5 بچوں کو جنم دیا ہے، جس میں 2 بچے اور 3 بچیاں ہیں، اس خاتون نے بدھ کی صبح ایک کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں بچوں کو جنا ہے، کہا جا رہا ہے کہ ماں اور شیر خوار بچے سب کے سب صحت مند ہیں۔ بعدازاں انہیں ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

والد کندن گوتم نے کہا کہ وہ اپنے خاندان میں ایک بار میں پانچ بچوں کی توقع نہیں کرتا تھا۔ مجھے اس بات پر فخر ہے۔

ہندوستان ٹائم اخبار کے مطابق اس عورت کا پہلے ہی ایک لڑکا ہے۔ یہ اس کا دوسرا حمل تھا، نوزائیدہ بچوں کا وزن معمول سے کم ہے۔ ان میں سے دو کا وزن 1100 گرام ، دوسرا دو وزن 900 گرام اور ایک صرف 800 گرام ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس عورت نے حمل کے سات ماہ مکمل کرنے کے بعد ہی نو ماہ کی عام مدت کے مقابلے میں بچوں جنم دیا ہے۔