گونڈا: پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی اسلئے کہ انکی بیوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے والدین کے مقام پر پھنس گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کے روز یہاں رادھا کنڈ کے علاقے میں پیش آیا ، ہلاک ہونے والے کی شناخت 32 سالہ راکیش سونی کے نام سے ہوئی ہے۔
انسپکٹر الوک راؤ نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق سونی کی اہلیہ اپنے والدین کی جگہ گئی تھیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہیں پھنس گئیں اور وہ اسکی کمی محسوس کر رہا تھا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال جاری ہے۔