لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی: ای راجندر

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) وزیر صحت ای راجندر نے کہا کہ ریاست میں کنٹینمنٹ علاقوں میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ کنٹینمنٹ علاقوں میں کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے جس کے نتیجہ میں لاک ڈائون پر سختی سے عمل آوری کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی ان پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پولیس سے کہا گیا ہے کہ ایسے علاقوں میں آمد و رفت کے لیے صرف ایک راستہ فراہم کیا جائے اور باقی سارے علاقے کی ناکہ بندی کردی جائے۔ وزیر صحت کے مطابق آنے والے 10 دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ لہٰذا عوام کو سخت چوکسی کی ضرورت ہے۔ کورونا مشتبہ افراد کے نمونے حاصل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ حاصل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے اثرات پائے جانے کی صورت میں عوام 104 یا جی ایچ ایم سی سے فون نمبر 040-21111111 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔