ای میل پر شکایات روانہ کرنے قمرالدین کی اپیل
حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے صدرنشین محمد قمرالدین نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران کمیشن صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی صورت میں عوام اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں کمیشن سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ انہیں اپنی شکایات اور درخواستیں ای میل کے ذریعہ روانہ کرنی ہوں گی۔ email: [email protected] پر شکایات و نمائندگیوں کو روانہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 3 مئی تک لاک ڈائون میں توسیع کے سبب مکانات تک محدود رہیں اور لاک ڈائون کی کامیابی میں حکومت سے تعاون کریں۔ محمد قمرالدین نے عوام کو یقین دلایا کہ ای میل سے موصول ہونے والی درخواستوں کا تعلق اگر کمیشن کے دائرۂ اختیار سے ہے تو ان پر فی الفور کارروائی کی جائے گی۔ محمد قمرالدین نے کہا کہ کمیشن کے قیام کا مقصد اقلیتوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کرنا ہے ۔