ہر تین ہفتے بعد صورتحال کے مطابق نرمی میں اضافہ ممکن ۔ اضافی کیسیس پر تحدیدات بحال ہونگی
حیدرآباد 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کی تحدیدات کو پانچ مراحل میں ختم کرنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے ۔ یہ مراحل تین ہفتوں کے بعد صورتحال پر نظرثانی کرتے ہوئے لاگو ہوسکتے ہیں۔ جو امکانات ظاہر کئے گئے ہیں ان کے مطابق پہلا مرحلہ 18 مئی سے ‘ دوسرا مرحلہ 8 جون سے ‘ تیسرا مرحلہ 29 جون سے ‘ چوتھا مرحلہ 20 جولائی سے اور پانچواں مرحلہ 10 اگسٹ سے لاگو ہوسکتا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے کیسیس کی تعداد میں اضافہ ہوجائے تو پھر سابقہ تحدیدات کو ہی بحال کیا جاسکتا ہے ۔ پہلے مرحلے میں تعمیراتی ورکرس ‘ لینڈ اسکیپ گارڈنرس اور دوسرے آوٹ ڈور ورکرس کو کام کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ گارڈن مراکز ‘ ریپیر شاپس اور ہارڈ ویر اسٹورس کو کھولا جائیگا ۔ فٹنس اور اسپورٹس سرگرمیاں صرف چار افراد کے ساتھ بحال ہوسکتی ہیں۔ عوام کو چار افراد پر مشتمل تقاریب کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ باقاعدہ ہیلت خدمات کی اکثریت بحال ہوسکتی ہے ۔ سیاحتی مراکز اور بیچ وغیرہ کو بحال کیا جاسکتا ہ ۔ دوسرے مرحلے میں تحدیدات کو پانچ کیلومیٹر سے 20 کیلومیٹر تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ مخصوص ریٹیل خدمات کو بحال کیا جاسکتا ہے ۔ چار افراد کو ایک سے دوسرے گھر جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ تنہا کام کرنے والوں یا پھر فاصلہ برقرار رکھنے والوں کو اجازت دی جاسکتی ہے ۔ ایسی چھوٹی دوکانیں جہاں اسٹاف کو اور گاہکوں کی تعداد کو کنٹرول میں رکھا جائے اور سماجی فاصلے ہوں کھولی جاسکتی ہیں۔ عوامی لائبریریز کھولی جاسکتی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں لازمی ورکرس کے بچوں کیلئے پری اسکولس کوھلے جاسکتے ہیں۔ دواخانوں کیلئے مرحلہ وار جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ جن تجارتوں میں ملازمین کم ہوں انہیں بحال کیا جاسکتا ہے۔ غیر لازمی ریٹیل دوکانیں کھولی جاسکتی ہیں۔ پلے گراونڈز بحال کئے جاسکتے ہیں۔ کیفے اور ریسٹورنٹس بحال ہوسکتے ہیں۔ چوتھے مرحلے میں اپنے علاقہ سے باہر سفر ممکن ہوگا ۔ زیادہ گھریلو اجتماع ممکن ہونگے ۔ چھوٹی سماجی تقاریب ممکن ہونگی ۔ تمام بچوں کیلئے پری اسکول بحال ہونگے ۔ دوسرے ملازمین کو کام پر بحال کیا جائیگا ۔ حجام کھل سکیں گے ۔ میوزیم اور دوسری کلچرل سرگرمیاں بحال ہوسکتی ہیں۔ پانچویں مرحلہ میں سماجی اجتماع بحال ہونگے ۔ اسکول اور کالجس مرحلہ وار کھلیں گے ۔ معمول کے مطابق دواخانے بحال ہونگے ۔ تمام ملازمین معمول کے مطابق کام پر واپس ہونگے ۔ شاپنگ سنٹرس بحال ہوسکتے ہیں۔ سنیما بحال ہونگے ۔ جم اور ڈانس اسٹوڈیوز بھی بحال ہوسکتے ہیں۔
