لاک ڈاون میں نرمی کے دوران شہر میں ٹریفک جام

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں لاک ڈاون میں نرمی کے اوقات صبح 6 بجے تا 2 بجے دن کا عوام کی جانب سے بہتر استعمال کیاجارہا ہے ۔ عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نظرآرہی ہے جو ضروری اشیا کی خریداری کیلئے اپنے گھروں سے نکل رہے ہیں۔ آج صبح ویسٹ ماریڈپلی، پیراڈائز، بیگم پیٹ اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک دیکھی گئی۔کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی رہی۔ رسول پورہ، پیراڈائر فلائی اوور، ایچ پی ایس روڈ علاقوں میں ٹریفک جام کے مناظر دیکھے گئے ۔ بعض علاقوں میں تقریبا 15 منٹ تک ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر رہی تاہم پنجہ گٹہ اور بنجاراہلز کی ٹریفک کو ٹریفک پولیس کی جانب سے باقاعدہ بنایاگیا۔ نریڈ میٹ اور اے ایس راو نگر علاقوں کے پٹرول پمپس کے قریب بھی گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔