لاک ڈاون کی خلاف ورزی 13311 مقدمات درج

   

حیدرآباد /23 اپریل (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس کی سختی جاری ہے اور /23 اپریل کو پولیس نے بڑے پیمانہ پر مقدمات درج کئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت 13311 مقدمات درج کئے ہیں جن میں 1935 موٹر سائیکلوں ، 182 آٹوز اور 253 کاروں کو ضبط کرلیا گیا ۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور تین کیلو میٹر کے لزوم کو توڑ کر سڑکوں پر گھومنے والے 1174 موٹر سائیکل سواروں اور ایک ہی موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے والے 1098 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ پولیس منگل سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری شروع کردی تھی اور جگہ جگہ نئے چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں اور تلاشی میں شدت پیدا کردی گئی ۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہیں اور ان کی گاڑیاں ضبط کی جارہی ہیں ۔