لاک ڈاون کے دوران 24 ضرورت مند سابق کرکٹروں کی امداد

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ۔عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران مالی مددفراہم کرنے کے پیش نظر انڈین کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی سی اے ) کے صدر اشوک ملہوترا نے آج 24سابق کرکٹروں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے جن میں تین سابق کرکٹروں کی بیوائیں بھی شامل ہیں۔ ملہوترا نے فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سابق کرکٹروں کو مالی مدد فراہم کرنے والی ایک نئی فرست کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ اس میں ایک لاکھ روپئے سے ساٹھ ہزار تک کی امدادی رقم فراہم کی جارہی ہے ۔ آئی سی اے نے سابق کرکٹروں کے تعاون سے تقریبا78 لاکھ روپئے جمع کئے ہیں جس کے ذریعہ ضرورت مند سابق کرکٹروں کو مالی مدد فراہم کی گئی ہے ۔گزشتہ سال وجود میں آئے آئی سی اے کے ساتھ ہندوستان کے 1750 کرکٹر رجسٹرڈ ہیں ۔ اے زمرے کے کھلاڑی جنہیں ایک لاکھ روپئے دیئے گئے ہیں ان میں اجول داس (جھارکھنڈ)، این ایم امرناتھ (کیرالہ)، فلپ ورگیز (کیرالہ)، رمیش جوشی پورہ (گجرات)، کرونا مرتی (ٹی این سی اے )، نتن کھانولے (مہاراشٹر)، رینڈولف ڈینیل (مہاراشٹر)، شیخ نائک (نابینا کرکٹر پدم شری یافتہ ۔ خصوصی معاملہ)۔ بی زمر ے کے کھلاڑی 80,000 :۔جے پی پٹیل (گجرات)، بھاگی رتھ ٹھاکر (گجرات)، اشوک کھتری (شمالی پنجاب)، سدھا موہن داس (بیوی) ایم کے موہن داس (کیرالہ)، نندو چنداورکر (سی اے بی اور بی سی اے )، فرزانہ بیگم (یو پی سی اے )، ترپتی بھٹکر (ایم سی اے )، سمتا مکھ اپادھیائے (کیب)۔سی زمرے 60000 ہزار روپئے :ایم ایس وندنا ولاس (بیوی)، ولاس سوپتی (سروسز)، نیلو سیٹھ (بیوی)، کپل سیٹھ (ایم پی سی اے )، مہندر پانڈیا (گجرات)، راکیش سینی (پنجاب)، ایس ششاکرن (کیرالہ)، آشا کنور (بیوی)، گجراج سنگھ کھانچی (راجستھان)، اتی دتا (کیب)، ایلا داس (کیب)۔