لاک ڈاؤن سے 80 فیصد سرکاری اسکولوں میں تعلیم نہیں

   

نئی دہلی : کورونا وائرس کے سبب لاگو کردہ لاک ڈاؤن کے بعد سے سرکاری اسکولوں میں 80 فیصد سے زیادہ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ 5 ریاستوں میں آکسفام انڈیا کے سروے میں بتایا گیا کہ اِن بچوں کو کسی بھی نوعیت کی تعلیم حاصل نہیں ہورہی ہے۔ صرف 20 فیصد گورنمنٹ اسکول ٹیچرس کو آن لائن کلاسیس چلانے کی تربیت حاصل ہے۔ 5 سرکاری اسکول ٹیچروں میں سے 2کے پاس آن لائن ایجوکیشن کے لئے درکار آلات تک دستیاب نہیں۔