لاک ڈاؤن سے قبل کا ویزا کارآمد ہوگا

   

ریاض ۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ کورونا کے نئے معاملات مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ اسی تناظر میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی بھی مرحلہ وار جاری ہے۔ موجودہ صورتحال کے حوالے سے قارئین نے اپنی مشکلات اور مسائل کے متعلق تفصیلات حاصل کرنا شروع کردیا ہے ۔ جہاں تک نئے ویزے پر سعودی آنے کا معاملہ ہے تو اس حوالے سے کوئی خاص رکاوٹ نہیں بلکہ موجودہ ویزاکارآمد ہے تو پہلی فلائٹ بک کر کے سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم آنے سے قبل بیرون ملک باشندوں کو کورونا ٹسٹ لازمی کرانا ہوگا جس کا دورانیہ مملکت آمد سے 72 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔سعودی آنے والوں کیلئے کارآمد ویزا اورکورونا ٹیٹ رپورٹ ہے جس میںکوویڈ 19 نتیجہ منفی ہونا لازمی ہے۔