لاک ڈاؤن میں پھنسا نوجوان اب یوکرین میں مشکلات کا شکار

   

رحمت آباد سے بودھن موٹر سیکل پر اپنے فرزند کو لانے والی ماں مجبور و پریشان

نظام آباد : ضلع نظام آباد کے بودھن کے سالم پاڈ کیمپ کی پرائمری اسکول سے تعلق رکھنے والی ٹیچر رضیہ بیگم کے فرزند محمد نظام الدین یوکرین کے شمسکا کے شہر سومی یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے پہلے سال کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ روس کے حملے کے بعد یونیورسٹی کے تمام طالب علم بے حد پریشان ہے رضیہ بیگم گورنمنٹ اسکول کی ٹیچر ہے اور رضیہ بیگم کے شوہر کا بھی انتقال ہوچکا ہے اوریہ اپنے فرزند کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے یوکرین روانہ کیا تھا واضح رہے کہ کوویڈ 19 کے پہلے لاک ڈائون میں رضیہ بیگم کے فرزند محمد نظام الدین نیلور کے رحمت آباد درگاہ میں پھنس گئے تھے اور لاک ڈائون کے باعث یہاں سے نکلنا مشکل تھا تو رضیہ بیگم نے تنہا بودھن سے رحمت آباد نیلور1400 کلو میٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے اپنے فرزند کو واپس لانے والی بہادر دلیر خاتون ہے اور یوکرین سے بھی اپنے فرزند کو واپس لانے کیلئے بے حد پریشان ہے۔ رضیہ بیگم نے نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر یوکرین کو جانا آسان ہوتا تو یہ یوکرین جانے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتی یہ صرف دعاء کے سوا کچھ بھی نہیں کرسکتی اور انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر رائو، چیف سکریٹری سومیش کمار، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی، رکن پارلیمنٹ ڈی اروند، رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر، ایم ایل سی کے کویتا سے اپیل کرتے ہوئے ان کے فرزند کو محفوظ واپس لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کے فرزند سے ہر دن بات ہورہی ہے لیکن حالات انتہائی ابتر ہے ۔ نظام الدین شمس کا شہر میں رہتے ہیں اور یہ شہررشیاء کے بارڈرپر ہے اور حالات خراب ہونے کی وجہ سے یہ بے حد پریشان ہورہی ہیں اور اپنے فرزند کو محفوظ واپس لانے کیلئے نہ صرف ان کے فرزند ان کے یوکرین میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء کو محفوظ واپس لانے کی خواہش کررہی ہیں۔