ریاض ۔سعودی عرب کے وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں اہم نیوزکانفرنس کے دوران سرحدیں بند اور پروازیں معطل کرنے کے اسباب، ملک میں جزوی لاک ڈاؤن کے امکانات اور نئے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ترجمان وزارت صحت سے بھی ٹوئٹر کے ذریعے سوالات کر سکتے ہیں۔دوسری طرف وزارت صحت کے سیکرٹری برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر عبد اللہ عسیری نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔معاملات ابھی تک قابو میں ہیں جبکہ نئے وائرس کے حوالے سے ماہرین غور کر رہے ہیں۔یادرہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خلاف موثر حکمت علمی اختیار کرنے کے علاوہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام کو شرائط پر سختی سے عمل کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔علاوہ ازیں محفوظ ماحول میں اس نے عمرہ کی بھی اجازت دی ہے۔