لاک ڈاؤن کے حالات کا جائزہ تعاون کرنے عوام سے سرینواس گوڑ کی اپیل

   

محبوب نگر۔ طبی ہنگامی حالات کے سوا کسی دوسرے کام کیلئے گھروں سے باہر نہ آئیں۔ ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ نے کل شام نیو ٹاؤن، مٹو گڈہ، رامیا باؤلی علاقوں میں لاک ڈاؤن کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون قواعد کی پابندی کرتے ہوئے عوام تعاون کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ رامیا باؤلی کے ریتو بازار میں اندرون ایک ہفتہ نان ویج مارکٹ قائم کیا جائے۔ ان کے ہمراہ ضلع ایس پی آر وینکٹیشورلو، ایڈیشنل کلکٹر تیجس نندلال پوار، میونسپل چیرمین نرسمہلو، میونسپل کمشنر پردیپ کمار موجود تھے۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے مستقر محبوب نگر کے ایس وی ایس ہاسپٹل کا اچانک دورہ کا اور وہاں زیر علاج کرونا مریضوں سے علاج کے تعلق سے واقفیت حاصل کی۔ ریمیڈیسیور انجکشن کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ ریزیڈنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر رام ریڈی نے ریاستی وزیر کو بتایا کہ ایس وی ایس کے250 بیڈس پر کورونا مرضوں کا علاج جاری ہے اور غریبوں کیلئے سی ٹی اسکیان بھی 1999 میں کیا جارہا ہے۔ جس پر ریاستی وزیر نے مسرت کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر تیجس نندلال پوار اور دیگر موجود تھے۔