لاک ہیڈ کا ہندوستانی اسٹارٹ اپس سے معاہدہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ سے کام کرنے والی ایرو اسپیش اور ڈیفنس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تین ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ ان میں ٹیریرو موبیلیٹی ‘ شاستر روبوٹکس اور نوپو نانو ٹکنالوجیز شامل ہیں۔ یہ تین اسٹارٹ اپس لوک ہیڈ کی سپلائی چین میں حصہ ادا کرینگے اور ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت میں تبدیلی لانے کی کوشش کرینگے ۔