لاکورسیس میں داخلوں کا اعلان

   

حیدرآباد : /6 فبروری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیور سٹی کے لا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تعلیمی سال 21-22 کیلئے لا کورسیس کے پی جی ڈپلوما میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ شعبہ کی جانب سے 6 سیلف فینانسنگ کورسیس کی پیشکش کی گئی ہے جن میں پی جی ڈپلوما سائبر لا، پی جی ڈپلوما ٹیکزیشن ، پی جی ڈپلوما بینک کرپسی اور پی جی ڈپلوما دانشورانہ حقوق ملکیت شامل ہیں ۔ کسی مسلمہ یونیورسٹی کے گریجویٹ امیدوار ان کورسیس میں داخلے کیلئے اہل ہوں گے ۔