لاہور کی فضائی آلودگی دہلی کی آلودگی کی سطح تک پہنچ گئی

   

Ferty9 Clinic

٭ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ لاہور میں آلودگی کی سطح تقریباً ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کی آلودگی کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں کلین گرین پاکستان انڈیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ماحولیاتی صورتحال کو بہتر بنانے کے اپنے عہد پر قائم ہیں اور اپنی پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ آلودگی خاموش قاتل ہے۔ کوئی اس کا اثر فوری طور پر محسوس نہیں کرسکتا۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ حالیہ عرصہ میں دہلی کی فضائی آلودگی کو انتہائی نقصاندہ اور خطرناک قرار دیا گیا تھا۔ آلودگی کی وجہ سے اسکولوں کو چھٹیاں دی گئی تھی۔