لبرنی اور اسٹرلنگ کو درجہ بندی میں ترقی

   

دبئی ۔انگلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں میچ فاتح سنچریاں بنانے والے آئرلینڈ کے بیٹسمین پال اسٹرلنگ اورکپتان اینڈریو بلبرنی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ونڈے درجہ بندی ترقیکرتے ہوئے بالترتیب26 اور42 واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کے آخری میچ میں اسٹرلنگ نے142 رنز بنائے اور بلبرنی نے113 رنز کی سنچری اسکور کی جس کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چمپئن انگلینڈ کو سات وکٹوں سے حیران کن شکست دی۔یاد گار اننگزکی بدولت اسٹرلنگ ونڈے کی آئی سی سی کی درجہ بندی میں ایک مقام کی ترقی کے ساتھ 647 ریٹنگ پوائنٹس کے بعد26 ویں نمبر پر پہنچ گئے اور اس طرح ہندوستان کے وکٹ مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑ دیاجو633 نشانات کے ساتھ27 ویں نمبر پر ہیں۔کپتان بلبرنی بھی چارمقام چھلانگ لگاکر46 ویں نمبر سے42 ویں نمبر پر آگئے ۔ وہ564 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ42 ویں نمبرپرہیں۔ پہلے دو ونڈے میچوں میں نصف سنچری اننگزکھیلنے والے آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمپفر 191 نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے بھی تیسرے میچ میں سنچری(106 رنز ) بنائی تھی ، جس کی وجہ سے وہ بھی درجہ بندی میں ایک مقام کی ترقیکرچکے ہیں اور اب وہ670 نشانات کے ساتھ 22 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ مورگن کے علاوہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو بھی ایکمقام کی ترقی کے ساتھ 13 ویںمقام پر آگئے ہیں۔ سیریز میں 132 رنز کی بدولت بلنگز بھی 146 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔سیریز میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والے آئرلینڈ کے بولر کریگ ینگ ونڈے درجہ بندی میں 40 مقام چھلانگ لگا کر89 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جوشوا لٹل 38 مقام کی چھلانگ لگا کر 146 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔