لبنان اسرائیلی سرحد کے نزدیک سرگرمیاں بند کرے : اقوام متحدہ

   

بیروت 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لبنان میں اقوام متحدہ عبوری فوج کے سربراہ اسٹیفنو ڈیل کرنل نے لبنان اور اسرائیل سے کہاہے کہ دونوں ممالک کو الگ کرنے والی سرحد (بلیو لائن) کے نزدیک اچانک ہونے والی سرگرمیوں کو بند کریں۔اسٹیفنو ڈیل کرنل نے جمعرات کو کہا ‘‘لبنان میں اقوام متحدہ عبوری فوج کو بلیو لائن کے قریب ہونے والی ہر سرگرمی کی اطلاع دی جائے تاکہ منظم سیکورٹی انتظام کرکے ممکنہ واقعات اور خلاف ورزیوں سے بچا جا سکے ’’۔ انہوں نے لبنان، اسرائیل سرحد راس النکورا میں دونوں ممالک کی فوج کے اعلی افسران کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کے بعد یہ تجزیہ کیا ہے ۔