بیروت : لبنان کی سرحد کے قریب اتوار کی صبح شام میں ایک ٹرک پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے دو ارکان مارے گئے۔ ایک جنگی نگران نے یہ بات بتائی ۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے شام اور لبنان کی سرحد کے قریب ایک سویلین ٹرک کو میزائل سے نشانہ بنایا۔شام میں ذرائع کے نیٹ ورک پر انحصار کرنے والے برطانیہ میں قائم آبزرویٹری نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے کم از کم دو ارکان ہلاک ہو گئے۔حزب اللہ نے بعد میں الگ الگ بیانات میں اعلان کیا کہ اس کے دو ارکان یروشلم جانے والے راستے میں شہید ہوئے۔ یہ جملہ اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ارکان کے لیے استعمال ہوتا ہے۔حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں شام میں آج مارے گئے۔شام کے سرکاری میڈیا نے اس حملے کی اطلاع نہیں دی۔2011 میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بغاوت کے نتیجے میں شام کی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ایران نواز فورسز کے خلاف ہیں جن میں حزب اللہ اور شامی فوج شامل ہے۔