لبنان مظاہرے میں 70 بچے زخمی

   

بیروت : اقوام متحدہ کی بچوں کی تنظیم ‘یونیسف’ کے مطابق لبنان کے دوسرے بڑے شہر طرابلس میں ایک ہفتے کے احتجاج میں کم از کم 70 بچے زخمی ہوئے ہیں۔لبنان میں یونیسیف برانچ کی طرف سے یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں لوگوں کو چوٹیں آئیں۔ محکمہ ایمرجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کم از کم 70 بچے زخمی ہوئے ہیں۔