لبنان میں 13 ماہ بعد حکومت کی تشکیل

   

بیروت ۔ لبنان میں 13 ماہ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر حکومت بن گئی۔ لبنانی ارب پتی نجیب میقاتی نے بطور وزیر اعظم کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ جمعہ کے روز دارالحکومت بیروت میں صدر میشال عون نے نجیب میقاتی سے ملاقات کے بعد نئی کابینہ کی دستاویز پر دستخط کردیئے۔ سابق وزیر اعظم سعد حریری کے استعفے کے بعد حکومت سازی کی کئی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ نجیب میقاتی اس سے قبل 2005ء میں اور پھر 2011ء سے 2014ء تک لبنان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ فوربز میگزین کے مطابق نجیب میقاتی لبنان کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔