لبنان میں احتجاج دوسرے ہفتے میں داخل

   

Ferty9 Clinic

بیروت ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لبنان میں جمعرات کے روز عوامی احتجاج دوسرے ہفتہ میں داخل ہوگیا جہاں مظاہرین نے بیروت میں اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے آمدورفت روک دی جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسی نوعیت کے مظاہرے کئے گئے۔ یاد رہیکہ ملک میں ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف 17 اکٹوبر سے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ کچھ نوجوان سڑکوں کے درمیان خیمہ زن ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر پیشہ کے اعتبار سے ایک باورچی نے بتایا کہ وہ 17 اکٹوبر سے یعنی احتجاج کے پہلے دن سے ہی کافی سرگرم رہا ہے اور اسے یقین ہیکہ حکومت کو ٹیکسوں میں اضافہ کے فیصلہ کو واپس لینا پڑے گا۔