لبنان میں لاک ڈاؤن کھولتے ہی بازاروں میں ہجوم

   

بیروت۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) لبنان میں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد عوام کا زبردست ہجوم دکانوں، بینکوں، کیفے اور دفاتر میں اْمڈ آیا۔حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر سماجی فاصلے کا خیال نہ کیا گیا تو ملک کے لیے اس کے خطرناک نتائج سامنے آیاسکتے ہیں۔لبنان میں معاشی بحران اور لبنانی پاؤنڈ میں کمی نے حکومت کو عید سے ایک ہفتہ قبل لاک ڈاؤن کھونے کا فیصلہ لینے پر مجبور کیا۔لبنان کے وزیراعظم حسن دائب نے کہا ہم میں سے ہر ایک کو خود ذمہ داری لینی ہو گی۔لبنان میں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد لوگوں کی اکثریت نے حکومت کی طرف سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ قائم کی اپیل پر عمل نہیں کیا۔