بیروت/یروشلم، یکم اگست (یو این آئی) اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کو مشرقی اور جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ، جس میں لبنانی گروپ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے ایک سلسلے نے “مشرقی لبنان کے بقاع علاقے میں مشرقی پہاڑی سلسلے اور جنوبی لبنان کے اندر وسیع علاقوں کو نشانہ بنایا۔لبنانی فوج کے انٹیلی جنس کے ایک ذریعے نے شنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے پورے خطے میں آدھے گھنٹے سے بھی کم عرصے میں 18 فضائی حملے کیے ، جس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوجی ڈرون پروگرام کی معاونت کرنیوالے عالمی نیٹ ورکس پر پابندیاں عائد
واشنگٹن : یکم اگست ( ایجنسیز ) ایران کے فوجی ڈرون پروگرام کی معاونت کرنے والے عالمی نیٹ ورکس پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ،تائیوان اورچین میں 5 اداروں اور ایک فردپرپابندیاں لگائی گئی ہیں۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہیکہ ان کمپنیوں پر ایران ائیرکرافٹ مینو فیکچرنگ انڈسٹریل کمپنی کی معاونت کاالزام ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے کے مطابق امریکہ میں ایرانی ڈرون پروگرام میں معاونت کرنے والی کمپنیوں کے تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔