بیروت : جنوبی لبنان میں مسلح گروہوں نے عین الحلوۃ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ایک اور اسکول پر قبضہ کرلیا ہے جسے ملاکر ایسے اسکولوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ بیروت: جنوبی لبنان میں مسلح گروہوں نے عین الحلوۃ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ایک اور اسکول پر قبضہ کرلیا ہے جسے ملاکر ایسے اسکولوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ لبنان میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این آر ڈبلیو اے) کے ڈائریکٹر ڈوروتھی کلاز نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں عمارتوں کو شدید نقصان اور اسکولوں سے تعلیمی سامان اور آلات کی لوٹ مار کی مصدقہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ یو این آر ڈبلیو اے نے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ سبھی مسلح گروپوں سے اسکول سمیت عین الحلوۃ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں فوری طور پر خالی کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موجودگی اقوام متحدہ کی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے اور کیمپ میں مقیم ہزاروں فلسطینی پناہ گزین بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ آنے والے تعلیمی سال کے بروقت آغاز کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ بیان کے مطابق مسلح گروپوں کی جانب سے اپنی تنصیبات پر قبضہ کے خلاف احتجاج میں ، یو این آر ڈبلیو اے نے جمعہ کو کیمپ میں اپنی خدمات معطل کر دیں اور ہفتہ کی صبح جزوی طور پر اپنی خدمات بحال کر دیں۔