لبنانی پارلیمان نے نئی حکومت کی منظوری دے دی

   

بیروت : لبنان کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم نجیب میکاتی کی سربراہی میں قائم کردہ نئی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دارالحکومت بیروت میں کئی گھنٹوں تک جاری بحث و مباحثے کے بعد 85 ارکانِ پارلیمان نے حکومتی کابینہ کی حمایت میں جبکہ صرف 15 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ وزیراعظم میکاتی نے اپنے خطاب میں ملک میں جاری معاشی بحران سے جلد از جلد نمٹنے کا وعدہ کیا۔ لبنان کو اس وقت پٹرول اور ادویات کی قلت، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔