لتا منگیشکر کے انتقال پربنگلہ دیش کا اظہار تعزیت

   

ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید، وزیر اعظم شیخ حسینہ اور پارلیمنٹ کی اسپیکر شرمین چودھری نے لتا منگیشکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اتوار کو الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مسٹر عبد الحمید اور محترمہ شیخ حسینہ نے گلوکارہ کی آتما کی شانتی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بھارت رتن لتا منگیشکر چار ہفتوں تک زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد بالآخر اتوار کے روز یہ جنگ ہار گئیں اور 29 دن بعد ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں آج صبح 8.12 بجے انتقال کر گئیں۔