حیدرآباد5 فروری(یواین آئی) حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات یوسی اے ایس ایس کی جانب سے سسٹمک فنکشنل لنگوسٹکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے لسانیات کے نظریات ، قانون ، زندگی اور زبان کے موضوع پر 11تا13فروری بین الاقوامی سمینارسنٹنری ریفیکٹری،ریجنل سنٹر فار اربن اینڈ انورائنمنٹل اسٹڈیز،گیسٹ ہوز،یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنس میں منعقد کیاجائے گا۔اس موقع پر اہم شخصیات مختلف موضوعات پر اپنے مقالے پیش کریں گی۔ڈاکٹر محمد انصاری صدر و صدرنشین بی او ایس،شعبہ لسانیات عثمانیہ یونیورسٹی اس سمینار کے ڈائرکٹر ہیں جبکہ کوارڈی نیٹرس میں ڈاکٹر سی کے سواتی، کے سشیل کمار اور کے بالو نائیک شامل ہیں۔