لشکرطیبہ کے دو عسکریت پسندگرفتار،اقبال جرم

   

سرینگر ۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس نے ایسے دو پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ سے ہے ۔ یہ دونوں عسکریت پسند 21اگست کو جموں و کشمیر کی سرحد سے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ فوج نے ان دونوں آدمیوں کے اقبال جرم کا ویڈیو جاری کیا ہے ۔تفتیش کے دوران دوایل اینڈ ٹی کے عسکریت پسندوں نے انکشاف کیا کہ ان کے سرپرست کشمیر میں حملوں کی شروعات کرنے کیلئے دہشت گردوں کے گروپوں کو یہاں داخل کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔