٭ اگر تم بادشاہ ہو ،تب بھی اپنے والد اور استاد کی تعظیم کیلئے کھڑے ہوجاو۔
٭ غور کریں تو معلوم ہوگا کہ اکثر جھگڑے 3 چیزوں کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔(کھیل ، شرط ، مذاق )۔
٭ دنیا میں سب سے تیز رفتار چیز دعا ہے کیونکہ یہ دل سے زبان تک پہنچنے سے پہلے خدا تک پہنچ جاتی ہے ۔
٭ امید ایک ایسی چھاوں ہے ، جو اپنے دامن میں انسان کو پناہ دے کر مایوسی کے اتھاہ سمندر میں ڈوبنے سے بچاتی ہے ۔
٭ فرض ایک ایسا قرض ہے ، جس کو سوائے خود کے کوئی دوسرا ادا نہیں کرسکتا ۔
٭ جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں ، تعلیم سے دور ہی رہتی ہیں۔
٭ انسان کا دل توڑنے والا شخص اللہ کی تلاش نہیں کرسکتا ۔
٭ مومن وہ نہیں جس کی محفل پاک ہو، مومن وہ ہے جس کی تنہائی پاک ہو،