لفٹ میکانک کی بلندی سے گرنے پر موت

   

حیدرآباد۔/7 فبروری، ( سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں ایک لفٹ میکانک بلندی سے گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس نارسنگی کے مطابق 24 سالہ انیل کمار جو پیشہ سے لفٹ میکانک تھا رامنتا پور علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص کچی باؤلی علاقہ میں ایک اپارٹمنٹ میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر 8 ویں منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیاہے اور مصروف تحقیقات ہے۔